نیو یارک ۔ 29 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کی فروغ میں غیر منافع بخش تنظیمیں فعال اور موثر کردار ادا کر رہی ہیں ، ملک میں تعلیم کے فروغ میں سیٹیزن فاﺅنڈیشن (ٹی سی ایف ) نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے نیو یارک میں سیٹیزن فاﺅنڈیشن یو …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
نیو یارک ۔ 29 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کی فروغ میں غیر منافع بخش تنظیمیں فعال اور موثر کردار ادا کر رہی ہیں ، ملک میں تعلیم کے فروغ میں سیٹیزن فاﺅنڈیشن (ٹی سی ایف ) نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے نیو یارک میں سیٹیزن فاﺅنڈیشن یو ایس چیپٹر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ ملک میں خواندگی کے فروغ میں ایسے غیر سرکاری تنظیموں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ نیو یارک میں اس تنظیم میں کام کرنے والے لوگ اپنے اپنے شعبوں کے ماہرین ہیں تاہم پاکستان میں فروغ تعلیم میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے وہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے انتہائی موثر کام کر رہے ہیں ۔








