اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ 15 رکنی سلامتی کونسل کی ازسرنو تشکیل میں جمہوری اصولوں اور مساوی نمائندگی کو اولیت دینی چاہئے، مسودے میں اقوام متحدہ کے بنیادی جمہوری اور نمائندگی کے اصولوں کو شامل کرنے پر بعض رکن ملکوں کی مخالفت حیران کن ہے۔ پاکستان کی مستقل مندوب نے 193 ارکان پر مشتمل …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ 15 رکنی سلامتی کونسل کی ازسرنو تشکیل میں جمہوری اصولوں اور مساوی نمائندگی کو اولیت دینی چاہئے، مسودے میں اقوام متحدہ کے بنیادی جمہوری اور نمائندگی کے اصولوں کو شامل کرنے پر بعض رکن ملکوں کی مخالفت حیران کن ہے۔ پاکستان کی مستقل مندوب نے 193 ارکان پر مشتمل اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی حمایت کرتا ہے تاہم یہ جمہوری اور مساوی نمائندگی کے اصولوں کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔ سلامتی کونسل کے ارکان میں اضافہ اور مساوی نمائندگی سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اگلے سیشن میں سلامتی کونسل میں اصلاحات کے حوالہ سے عرصہ دراز سے تعطل کا شکار بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق دونوں اصولوں کی مخالفت نام نہاد گروہ آف فور بھارت، برازیل، جرمنی اور جاپان نے کی ہے۔








