اقوام متحدہ ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا مینڈٹ جامع وغیر مبہم ہو اور ان کے پاس معقول وسائل ہوں تاکہ وہ دنیا کے شورش زدہ خطوں میں امن وسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دےں سکیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں امن آپریشنز کے متعلق بحث میں حصہ لیتے ہوئے اظہار خیال
اقوام متحدہ ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا مینڈٹ جامع وغیر مبہم ہو اور ان کے پاس معقول وسائل ہوں تاکہ وہ دنیا کے شورش زدہ خطوں میں امن وسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دےں سکیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امن آپریشنز کے متعلق بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا امن مشن عالمی ادارے کا کامیاب ترین انڑپرائز ہے۔ لائیبیریا، سرالیون اور ایوری کوسٹ میں اقوام متحدہ کے کامیاب مشنز جنہیں حال ہی میں بند کردیا گیا ہے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہ ان تینوں مشنز میں پاکستانی امن دستے شامل تھے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امن مشنز کی کارکردگی پر توجہ دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کو اپنے فیصلوں کی بنیاد اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کو درکار وسائل کے عملی جائزہ کو سامنے رکھتے ہوئے کرنا چاہئے۔









