اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی سطح پر موثر انداز سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، اس وقت دنیا کا ہر ملک مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے آگاہ ہے، بعض ممالک بھارت کے ساتھ معاشی مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں، چپ رہنے والے ممالک کو شرمندہ کریں گے، …
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کی پی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی سطح پر موثر انداز سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، اس وقت دنیا کا ہر ملک مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے آگاہ ہے، بعض ممالک بھارت کے ساتھ معاشی مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں، چپ رہنے والے ممالک کو شرمندہ کریں گے، پاکستان ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھا رہا ہے جس سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حوالے سے آزادی کی تحریک کو تقویت ملے گی اور بھارت کو دیرینہ تنازعہ کے حل کیلئے اپنی جارحانہ پالیسیوں پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ جمعہ کو پی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی ورچوئل اجلاس میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے سمیت مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی جانب سے معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور ان کے بنیادی حقوق کی جو خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں پر بات کریں گے۔ منیر اکرم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے حوالے سے بھی دنیا کو آگاہ کریں گے، وہ عالمی برادری کو پیغام دیں گے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں، اقوام متحدہ قراردادوں پر عمل درآمد سے پیچھے نہیں ہٹی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت زیادہ تر ممالک مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید کر رہے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت 18 ممالک نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہوا ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی کمشنر نے کشمیر پر دو رپورٹس جاری کیں، انہوں نے کشمیر میں انکوائری کمیٹی بنانے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کو کشمیر میں تحقیقاتی ٹیم بھجوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی لابی ہر وقت سرگرم رہتی ہے لیکن اب اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ دنیا مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے آگاہ ہو چکی ہے، پاکستان دوست ممالک سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا، ایک دن آئے گا جب عالمی برادری کے سامنے پاکستانی موقف کی فتح ہو گی اور بھارت کو دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے کیلئے اپنی پوزیشن پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر کا مسئلہ کشمیر پر بیان حوصلہ افزاءہے۔








