اقوام متحدہ نے یمن میں 8 اہلکاروں کو حراست میں لئے جانے کے بعد انسانی ہمدردی کی امدادی سرگرمیاں معطل کر دیں

نیویارک۔11فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے یمن کے صوبہ صعدہ میں 8 اہلکاروں کو حراست میں لئے جانے کے بعد انسانی ہمدردی کی امدادی سرگرمیاں معطل کر دیں ۔اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر شائع صدر دفتر سے جاری اعلان کے مطابق انہوں نے یمن کے صوبہ صعدہ میں اپنی انسانی امدادی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں کیونکہ مزید8یو این اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس سے …

نیویارک۔11فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے یمن کے صوبہ صعدہ میں 8 اہلکاروں کو حراست میں لئے جانے کے بعد انسانی ہمدردی کی امدادی سرگرمیاں معطل کر دیں ۔اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر شائع صدر دفتر سے جاری اعلان کے مطابق انہوں نے یمن کے صوبہ صعدہ میں اپنی انسانی امدادی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں کیونکہ مزید8یو این اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس سے دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک پر ردعمل شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ غیرمعمولی فیصلہ شمالی صعدہ میں ضروری سکیورٹی شرائط اور ضمانتوں کی عدم موجودگی کے باعث کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ معطلی حوثیوں اور اقوام متحدہ کو وقت فراہم کرے گی تاکہ غیر قانونی طور پر حراست میں لئے گئے اقوام متحدہ کے عملے کی رہائی کا انتظام کیا جا سکے اور ضروری حفاظتی شرائط کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ امدادی کارروائیاں بحال ہو سکیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق حراست میں لئے گئے تازہ ترین عملے میں سے 6 صعدہ میں کام کر رہے تھے جو سعودی عرب کی سرحد سے متصل یمن کا شمالی علاقہ ہے۔ اس واقعے نے یو این کے انسانی ہمدردی کے امدادی آپریشنز کی صلاحیت کو شدید متاثر کیا ہے۔

مزید خبریں