اقوام متحدہ ۔18نومبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ نےکہاکہ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم پر سنائی گئی سزا ان جرائم کے متاثرین کے لیے بہت اہم بات ہے لیکن پھر بھی انہیں سزائے موت نہیں ہونی چاہیے تھی۔ العربیہ اردو کے مطابق اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینا شمداسانی نے تشویش کا اظہار کیا کہ غیر حاضری میں …
اقوام متحدہ کاشیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔18نومبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ نےکہاکہ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم پر سنائی گئی سزا ان جرائم کے متاثرین کے لیے بہت اہم بات ہے لیکن پھر بھی انہیں سزائے موت نہیں ہونی چاہیے تھی۔
العربیہ اردو کے مطابق اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینا شمداسانی نے تشویش کا اظہار کیا کہ غیر حاضری میں منعقدہ مقدمہ لازمی قانونی عمل اور منصفانہ کارروائی کے تمام بین الاقوامی معیارات پر پورا نہیں اترتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سزائے موت کے نفاذ پر بھی افسوس ہے جس کی ہم ہر حال میں مخالفت کرتے ہیں۔








