اقوام متحدہ کا تنازعات کے شکار ممالک میں بچوں کی سکول سے غیر حاضری پر تشویش کا اظہار

نیویارک۔ 20 ستمبر(اے پی پی)اقوام متحدہ نے تنازعات کے شکار ممالک میں بچوں کی سکول سے غیر حاضری پر تشویش ظاہر کی ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق بحران زدہ ممالک میں 5 سے 17 سال کی درمیانی عمر کا ہر تیسرا بچہ سکول نہیں جا رہا۔ یونیسیف کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس صورتحال سے دنیا بھر میں قریب 104 ملین بچے متاثر ہو رہے ہیں۔