اقوام متحدہ ۔19اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ نے سوڈان اور چاڈ کے درمیان آدرے بارڈر گیٹ کو 3 ماہ کے لیے کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، تاکہ ملک میں جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دی جا سکے۔ یواین نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ انتونیو گوتریش …
اقوام متحدہ کا سوڈان اور چاڈ کے درمیان سرحد کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔19اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ نے سوڈان اور چاڈ کے درمیان آدرے بارڈر گیٹ کو 3 ماہ کے لیے کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، تاکہ ملک میں جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دی جا سکے۔
یواین نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ انتونیو گوتریش نے سوڈانی حکام کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انسانی امداد تک رسائی کو یقینی بنانے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ٹھوس و پائیدار اقدامات کی اہمیت پر زور دیااور اس بات پر زور دیا کہ انسانی امدادی تنظیموں کو دارفور اور پورے ملک میں شہریوں تک محفوظ اور بلا روک ٹوک پہنچنا چاہیے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ سوڈانی عوام کے مصائب کو کم کیا جا سکے اور تنازعے کے خاتمے میں مدد ملے۔
سوڈانی حکومت نے 25 جولائی کو اعلان کیا کہ آدرے بارڈر گیٹ کو اس بنیاد پر بند کر دیا گیا تھا کہ اسے قوت الحرکۃ نے اسلحہ فراہمی کے لیے استعمال کیا تھا۔15 اگست کو سوڈان نے چاڈ کے ساتھ آدرے بارڈر گیٹ کو 3 ماہ کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا تاکہ ملک میں جنگ سے متاثرہ افراد تک انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دی جا سکے۔








