آکرہ۔13نومبر (اے پی پی):مغربی افریقی ملک گھانا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے سابق صدر جیری جان رولنگ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق گھانا کے لیے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر چارلس ابانی نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں گھانا کے سابق صدر جیری جان رولنگ کے انتقال پر ان کے خاندان، حکومت اور عوام سے افسوس کا ظہار کرتے …
اقوام متحدہ کا گھانا کے سابق صدر جیری جان رولنگ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
آکرہ۔13نومبر (اے پی پی):مغربی افریقی ملک گھانا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے سابق صدر جیری جان رولنگ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق گھانا کے لیے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر چارلس ابانی نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں گھانا کے سابق صدر جیری جان رولنگ کے انتقال پر ان کے خاندان، حکومت اور عوام سے افسوس کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھانا کے عوام اور حکومت ایک محب وطن شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں جو اقوام متحدہ کے لیے شدید دکھ کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر کو نہ صرف گھانا میں جمہوریت اور ترقی کے فروغ بلکہ گھانا اور براعظم پر جمہوری حکومت کے قیام کے لئے قابل قدر و بے لوث خدمات کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔








