اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی نو منتخب سربراہ کی طرف سے بھارت کی شدید سرزنش

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی نو منتخب سربراہ کی طرف سے بھارت کی شدید سرزنش کشمیر سے متعلق کونسل کی حالیہ رپورٹ پر نتیجہ خیز پیشرفت نہ کرنے پر اظہار برہمی جنیوا ۔ 11ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق اپنی رپورٹ پر کارروائی نہ کرنے پر بھارت کی شدید سر زنش کرتے ہو ئے کہا …

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی نو منتخب سربراہ کی طرف سے بھارت کی شدید سرزنش
کشمیر سے متعلق کونسل کی حالیہ رپورٹ پر نتیجہ خیز پیشرفت نہ کرنے پر اظہار برہمی

جنیوا ۔ 11ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق اپنی رپورٹ پر کارروائی نہ کرنے پر بھارت کی شدید سر زنش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو بھی دیگر انسانوں کی طرح مساوی حقوق فراہم کئے جائیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انسانی حقوق کے بارے میں عالمی ادارے کی نو منتخب ہائی کمشنر میچیلی بیچھ لیٹ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 39 ویں اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی دنیا بھر کے لوگوں کی طرح انصاف اور عزت و وقار کے یکساں حقوق حاصل ہیں۔ انہوںنے مقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے بارے میں عالمی ادارے کی حالیہ رپورٹ پر نتیجہ خیز پیشرفت نہ کر نے پربھارت پر شدید نکتہ چینی کی ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کو اسی طرح کے انصاف اور عزت کے حقوق حاصل ہیں جو پوری دنیا کے لوگوں کو حاصل ہیں اور ہم بھارتی حکام پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اسے تسلیم کریں۔انہوںنے کہاکہ جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں لو گوں کو عزت اور وقارسے حقوق فراہم کئے جاتے ہیں اسی طرح کشمیری عوام کو بھی حقوق فراہم کئے جانے چاہئیں۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیرکے لو گوں کو بھی یکساں حقوق فراہم کرتے ہو ئے کسی بھی پا مالی کا بر وقت اور سنجیدہ نو ٹس لے کر اپنی منصبی ذمہ داری کو پورا کرے۔