اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کوامریکی صدرکے غزہ منصوبے پر ووٹنگ کرے گی

اقوام متحدہ۔17نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق کے لیےپیر کو قرارداد پر ووٹنگ کرے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی اہلکاروں نے باضابطہ طور پر 15 رکنی سلامتی کونسل میں مذاکرات شروع کیے تاکہ ایک متن تیار کیا جا سکے جو اسرائیل اور فلسطین کی عسکریت پسند تنظیم کے درمیان جنگ بندی کے بعد کے اقدامات …

اقوام متحدہ۔17نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق کے لیےپیر کو قرارداد پر ووٹنگ کرے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی اہلکاروں نے باضابطہ طور پر 15 رکنی سلامتی کونسل میں مذاکرات شروع کیے تاکہ ایک متن تیار کیا جا سکے جو اسرائیل اور فلسطین کی عسکریت پسند تنظیم کے درمیان جنگ بندی کے بعد کے اقدامات کو آگے بڑھائے اور ٹرمپ کے منصوبے کی توثیق کرے۔قرارداد کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف پیس کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو غزہ کے لیے ایک عبوری حکومتی ادارہ ہوگا جس کی صدارت نظریاتی طور پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے اور اس کا مینڈیٹ 2027 کے آخر تک جاری رہے گا۔

یہ رکن ممالک کو اجازت دے گا کہ وہ ایک عارضی بین الاقوامی استحکام فورس تشکیل دیں جو اسرائیل اور مصر کے ساتھ ساتھ نئی تربیت یافتہ فلسطینی پولیس کے ساتھ مل کر سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے اور غزہ پٹی کو غیر عسکری بنانے میں مدد کرے۔گزشتہ مسودوں کے برعکس تازہ ترین مسودے میں ممکنہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا ذکر ہے۔

امریکا اور کئی عرب و مسلم اکثریتی ممالک بشمول مصر، سعودی عرب اور ترکیہ نے جمعے کو سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد قرارداد کو منظور کرے۔ان ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکا، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، انڈونیشیا، پاکستان، اردن اور ترکیہ سلامتی کونسل کی زیر غور قرارداد کے لیے مشترکہ حمایت کا اظہار کرتے ہیں،اور وہ اس اقدام کی فوری منظوریچاہتے ہیں

۔جمعے کے مشترکہ بیان کے دوران روس نے کونسل کے ارکان کو ایک متبادل مسودہ پیش کیا جو امن بورڈ کے قیام یا غزہ میں فوری طور پر بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کی اجازت نہیں دیتا۔یہ مسودہ صرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایک رپورٹ پیش کریں جو جنگ زدہ غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کے امکانات پر روشنی ڈالے۔امریکانے جنگ بندی کو نازک قرار دیا ہے اور خبردار کیا کہ اس کے مسودے کو منظور نہ کیے جانے کے خطرات ہیں۔

مزید خبریں