اقوام متحدہ کی سوڈان کے شہر الفاشر میں بڑھتے ہوئے تشدد اور شہریوں پر حملوں کی سخت مذمت

اقوام متحدہ ۔29اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے سوڈان کے شہر الفاشر میں بڑھتے ہوئے تشدد اور شہریوں پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر (اوسی ایچ اے) کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے ہاتھوں شہریوں، امدادی کارکنوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ خواتین اور بچیوں کے خلاف …

اقوام متحدہ ۔29اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے سوڈان کے شہر الفاشر میں بڑھتے ہوئے تشدد اور شہریوں پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر (اوسی ایچ اے) کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے ہاتھوں شہریوں، امدادی کارکنوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ خواتین اور بچیوں کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ مقامی امدادی کارکن شدید خطرات میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شمالی دارفور میں رواں سال اب تک تقریباً 1,850 شہری مارے جا چکے ہیں، جن میں سے 1,350 ہلاکتیں صرف الفاشر میں ہوئیں۔ اوچا نے تمام فریقوں سے فوری طور پر لڑائی روکنے، شہریوں کو محفوظ راستہ دینے اور انسانی امداد تک بلا رکاوٹ رسائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔