اقوام متحدہ کی شامی حکومت کوحزب اختلاف کے ساتھ امن بات چیت کے نئے دور میں شرکت کی دعوت

دمشق ۔ یکم اگست (اے پی پی) شام کے لیے اقوام متحدہ کے نائب ایلچی رمزی عزالدین رمزی نے شامی حکومت کورواں ماہ کے آخر میں حزب اختلاف کے ساتھ امن بات چیت کے نئے دور میں شرکت کی دعوت دی ہے۔اس پر شامی حکومت نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب ایلچی نے دمشق میں شامی وزیر خارجہ ولید المعلم اور …

دمشق ۔ یکم اگست (اے پی پی) شام کے لیے اقوام متحدہ کے نائب ایلچی رمزی عزالدین رمزی نے شامی حکومت کورواں ماہ کے آخر میں حزب اختلاف کے ساتھ امن بات چیت کے نئے دور میں شرکت کی دعوت دی ہے۔اس پر شامی حکومت نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب ایلچی نے دمشق میں شامی وزیر خارجہ ولید المعلم اور ان کے نائب فیصل مقداد سے الگ الگ بات چیت کی ہے۔بعد ازاں انھوں نے کہا ہے کہ انہوں نے شامی وزیر خارجہ اور ان کے نائب کو خصوصی ایلچی برائے شام سٹافن ڈی مستورا کے اگست کے آخر میں شامی فریقوں کے درمیان دوبارہ مذاکرات منعقد کروانے کے ارادے سے آگاہ کردیا ہے

مزید خبریں

Leave a Reply