اقوام متحدہ کی شمالی شام میں جنگ بندی کی اپیل

اقوام متحدہ۔ 22 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ شام کے شمالی علاقے حلب کے لوگوں کو امداد پہنچانے کے لیے ہر ہفتے اڑتالیس گھنٹے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق شام میں اقوام متحدہ کی انسان دوستانہ امداد کے ورکنگ گروپ کے انچارج جان اگلینڈ نے کہا کہ حلب کے شمالی حصے پر دہشت گرد گروہوں کا …

اقوام متحدہ۔ 22 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ شام کے شمالی علاقے حلب کے لوگوں کو امداد پہنچانے کے لیے ہر ہفتے اڑتالیس گھنٹے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق شام میں اقوام متحدہ کی انسان دوستانہ امداد کے ورکنگ گروپ کے انچارج جان اگلینڈ نے کہا کہ حلب کے شمالی حصے پر دہشت گرد گروہوں کا کنٹرول ہے اور شامی فوج نے اس کا محاصرہ کر رکھا ہے، انہوں نے اپیل کی ہے کہ اس علاقے کے ڈھائی لاکھ لوگوں کو امداد پہنچانے کے لیے ہر ہفتے 48 گھنٹے کے لیے جنگ بند کی جائے۔انھوں نے کہا کہ ان کا گروپ انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لیے تیار ہے

Leave a Reply