اقوام متحدہ۔8دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نےمغربی افرایقی ملک بنین میں غیر آئینی طریقے سے اقتدار پر قبضے کی کوشش پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجاریک نے بتایا کہ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوششیں نہ صرف جمہوریت کے خلاف ہیں بلکہ پورے خطے کے استحکام کو بھی خطرے میں ڈال …
اقوام متحدہ کی مغربی افرایقی ملک بنین میں بغاوت کی کوشش پر اظہار تشویش

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔8دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نےمغربی افرایقی ملک بنین میں غیر آئینی طریقے سے اقتدار پر قبضے کی کوشش پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجاریک نے بتایا کہ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوششیں نہ صرف جمہوریت کے خلاف ہیں بلکہ پورے خطے کے استحکام کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔سیکرٹری جنرل نے بیان میں بنین میں قانون اور آئین کے مکمل احترام پر زور دیا ہے۔دوسری جانب بنین کے وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ مسلح افواج نے ریاست اور اس کے اداروں کو غیر مستحکم کرنے کی ایک بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔








