اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کے اہداف بارے پہلی رپورٹ جاری

اقوام متحدہ ۔ 20 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کے اہداف بارے پہلی رپورٹ جاری کردی۔ اس موقع پر عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ 15 سالہ اہداف کے حصول پر کام کا آغاز اچھا ہے اور ان اہداف کے حصول کےلئے اقوام متحدہ کے تمام ذیلی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے سیاسی …

اقوام متحدہ ۔ 20 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کے اہداف بارے پہلی رپورٹ جاری کردی۔ اس موقع پر عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ 15 سالہ اہداف کے حصول پر کام کا آغاز اچھا ہے اور ان اہداف کے حصول کےلئے اقوام متحدہ کے تمام ذیلی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کےلئے اقدامات سے ہم نے ایک تاریخی اور یادگار سفر کا آغاز کردیا ہے۔ اس سفرکو مکمل کرنے کےلئے ہمیں حکومتوں، مقامی اداروں اور اقوام متحدہ سمیت ہر سطح پر مختلف انداز سے سوچنا ہوگا اور ترقی کے تمام شعبوں بشمول ماحولیات، معیشت کو مربوط کرنا ہوگا اور اس میں حکومتوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کوبھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

Leave a Reply