اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی کی تجدید کا خیر مقدم

United Nations
United Nations

اقوام متحدہ۔3جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہانس گرنڈ برگ نے یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی کی تجدید کو سراہا۔ خبر رساں ادارے نے گرنڈبرگ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے کے بعد اس کی تجدید پر اتفاق کرتے ہوئے فریقین نے اس اقدام کو یمنیوں کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو مہینوں میں جنگ بندی کے دوران شہریوں نے مثبت تبدیلی دیکھی ہے اور ملکی تنازعات میں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ سے تجارتی پروازوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اورالحدیدہ بندرگاہ کے ذریعے ایندھن کی ترسیل میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین برسوں بعد پہلی دفعہ اقوام متحدہ کی زیر سرپرستی اجلاس کر رہے ہیں۔

گرنڈبرگ نے کہا کہ میں فریقین کی ان اقدامات اور جنگ بندی میں توسیع کرنے کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں یہ تنازعات 2014میں شروع ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ وہ فریقین کے ساتھ جنگ بندی کے تمام عناصر کو مکمل طور پر مستحکم کرنے اور ایک پائیدار سیاسی تصفیہ حاصل کرنے کے لیے کام کرے گا۔انہوں نے جنگ بندی کے نفاذ اور تجدید میں تعاون پر عالمی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا۔