اقوام متحدہ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے رکن ممالک کھلے سمندروں کے تحفظ کے حوالے سے عالمی معاہدے پر مذاکرات کا آغاز (آج) منگل سے ہوگا۔ مذاکرات میں 2020ءتک عالمی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق دو برس تک جاری رہنے والے ان مذاکرات کے ذریعے سمندری آلودگی کی روک تھام اور سمندری حیات کو لاحق خطرات جیسے …
اقوام متحدہ کے رکن ممالک کھلے سمندروں کے تحفظ کے حوالے سے عالمی معاہدے پر مذاکرات کا آغاز
اقوام متحدہ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے رکن ممالک کھلے سمندروں کے تحفظ کے حوالے سے عالمی معاہدے پر مذاکرات کا آغاز (آج) منگل سے ہوگا۔ مذاکرات میں 2020ءتک عالمی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق دو برس تک جاری رہنے والے ان مذاکرات کے ذریعے سمندری آلودگی کی روک تھام اور سمندری حیات کو لاحق خطرات جیسے موضوعات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔









