اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی کانفرنس میں تعطل کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے

بنکاک۔10 ستمبر(اے پی پی) اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والی بنکاک ماحولیاتی کانفرنس تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی چھ روزہ کانفرنس بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی ہے۔ اس صورت حال پر گزشتہ روز کو دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ 90 سے زیادہ ممالک میں تقریباً ایک ہزار احتجاجی جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں کا انتظام …

بنکاک۔10 ستمبر(اے پی پی) اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والی بنکاک ماحولیاتی کانفرنس تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی چھ روزہ کانفرنس بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی ہے۔ اس صورت حال پر گزشتہ روز کو دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ 90 سے زیادہ ممالک میں تقریباً ایک ہزار احتجاجی جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں کا انتظام کیا گیا۔