آکرہ ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کو انکے آبائی ملک گھانا میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ انکی آخری رسومات میں دنیا بھر سے رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عالمی رہنماوں نے کوفی عنان کی دنیا کومزید بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ان کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کوفی عنان 1997 سے …
اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان اپنے آبائی ملک گھانا میں سپرد خاک
آکرہ ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کو انکے آبائی ملک گھانا میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ انکی آخری رسومات میں دنیا بھر سے رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عالمی رہنماوں نے کوفی عنان کی دنیا کومزید بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ان کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کوفی عنان 1997 سے 2006 تک اقوام متحدہ کے سیکرٹری رہے۔اور وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے سب سہارا افریقہ سے کے پہلے باشندے تھے۔ وہ 18اگست کو 80 سال کی عمر میں مختصر علالت کے باعث سوٹزر لینڈ میں انتقال کر گئے تھے۔









