اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرلکی انڈونیشیا میں گرجا گھروں پر خود کش حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ۔ 14 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا میں تین گرجا گھروں پر خود کش حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اس بات کو خاص طور سے تشویشناک قرار دیا کہ ان حملوں کے لئے بچوں کو استعمال کیا گیا۔انہوں نے حملوں میں مارے جانے …

اقوام متحدہ۔ 14 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا میں تین گرجا گھروں پر خود کش حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اس بات کو خاص طور سے تشویشناک قرار دیا کہ ان حملوں کے لئے بچوں کو استعمال کیا گیا۔انہوں نے حملوں میں مارے جانے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے دہشت گردی اورانتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے انڈونیشیا کی حکومت کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔