اقوام متحدہ ۔ 23 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریز نے لاکھوں افغان مہاجرین کی کئی عشروں تک میزبانی پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اپنے ان جذبات کا اظہار سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ افغان ذرائع ابلاغ نے اس ملاقات کو نمایاں کوریج دی …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریز کا لاکھوں افغان مہاجرین کی کئی عشروں تک میزبانی پر پاکستان کو خراج تحسین
مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 23 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریز نے لاکھوں افغان مہاجرین کی کئی عشروں تک میزبانی پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اپنے ان جذبات کا اظہار سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ افغان ذرائع ابلاغ نے اس ملاقات کو نمایاں کوریج دی ہے جس میں دونوں رہنماﺅں نے خطہ کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے انٹونیو گوٹریز کی طرف سے عالمی ادارے کی قیادت سنبھالنے کے فوری بعد اپنی ترجیحات کے تعین کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ انہوں نے انٹونیو گوٹریز کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جلد از جلد یہ دورہ کریں گے۔








