اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی یکجہتی کے ذریعے، کمزور اور غیر محفوظ اقوام کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے اپنے پیغام میں عالمی یکجہتی کے ذریعے، کمزور اور غیر محفوظ اقوام کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی، محدود ذرائع کے ساتھ اس عالمی …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے اپنے پیغام میں عالمی یکجہتی کے ذریعے، کمزور اور غیر محفوظ اقوام کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی، محدود ذرائع کے ساتھ اس عالمی وبا کے چیلنج سے نبرد آزما، قرض کے بوجھ تلے دبی، ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔