اقوام متحدہ ۔ 3 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرز نے جمعہ کو امریکی حملہ میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں ۔ اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے ہمیشہ خلیج میں …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا امریکہ اور ایران کو ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 3 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرز نے جمعہ کو امریکی حملہ میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں ۔ اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے ہمیشہ خلیج میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا ۔ انتونیو گوئٹرز نے کہا کہ اس وقت زیادہ برداشت کی ضرورت ہے، دنیا خلیج فارس میں کوئی اور جنگ برداشت نہیں کرسکتی۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملہ میں جاں بحق ہوگئے تھے، امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغداد میں ایران کے حامی افراد کی طرف سے امریکی سفارتخانہ کا محاصرہ کئے جانے کے بعد قاسم سلیمانی کو مارنے کا حکم دیا تھا۔








