نیویارک ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئیٹیرس نے فلسطینیوں کے لئے کام کرنے والے پناہ گزین ادارہ کے فنڈز میں کٹوتی کی امریکی کوششوں اور اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیو جیرک نے جاری بیان میں کہا ہے کہ انتونیو گوئیٹیرس نے امریکہ کی طرف سے فلسطینیوں کے لئے کام کرنے والے …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا فلسطینیوں کے لئے کام کرنے والے پناہ گزین ادارہ کے فنڈز میں کٹوتی کی امریکی کوششوں اور اقدام پراظہار تشویش
نیویارک ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئیٹیرس نے فلسطینیوں کے لئے کام کرنے والے پناہ گزین ادارہ کے فنڈز میں کٹوتی کی امریکی کوششوں اور اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیو جیرک نے جاری بیان میں کہا ہے کہ انتونیو گوئیٹیرس نے امریکہ کی طرف سے فلسطینیوں کے لئے کام کرنے والے پناہ گزین ادارہ یو این آر ڈبلیو اے کو مزید فنڈز فراہم نہ کےن کے اقدام پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں امریکہ ہی فلسطینیوں کے لئے کام کرنے والے پناہ گزین ادارہ کو اکیلے ہی ذیادہ تر فنڈز فراہم کرتا تھا جس کو اقوام متحدہ نے ہمیشہ سراہا ۔ بیان میں گوئیٹیرس نے مزید کہا کہ پناہ گزین ادارہ نے فلسطینیوں کے لئے بڑے احسن طریقہ سے کام کیا اور فلسطینیوں کو تمام دستیاب وسائل کے مطابق بہترین سہو لیات فراہم کیں ۔









