نیو یارک۔ 14اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے مغربی افریقہ کے مسلم ملک برکینافاسو کی مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے برکینہ فاسو کی حکومت ، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ معاشرتی ہم …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی افریقی ملک برکینا فاسو میں مسجد پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
نیو یارک۔ 14اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے مغربی افریقہ کے مسلم ملک برکینافاسو کی مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے برکینہ فاسو کی حکومت ، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ اور پائیدار ترقی کیلئے برکینا فوسو حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ۔ واضح رہے کہ جمعہ کو مالی سے متصل سرحد ی قصبے سلموسی کی جامع مسجد پر مسلح حملے میں 15 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے تھے ۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ-19 2018ء کے دوران 472 حملوں میں 500سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ بدامنی کے باعث 4لاکھ86 ہزار شہری بے گھرہوئے ۔دریں اثناء افریقہ میں امن سے متعلق سلامتی کونسل اجلاس کے موقع پر سیکرٹری جنرل نے کہا کہ افریقی سرحدوں پر دہشت گردنیٹ ورک کا پھیلاؤ بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔








