اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اقتصادی ترقی کے لئے خصوصی نمائندہ ملکہ میکسیما کی وزارت خارجہ آمد باعث افتخار ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کی ملکہ میکسیما سے وزارت خارجہ میں ہونیوالی ملاقات کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اقتصادی ترقی کے لئے خصوصی نمائندہ ملکہ میکسیما کی وزارت خارجہ آمد باعث افتخار ہے، جہاں ان سے خواتین کے لئے خصوصی مالی معاونت کے امور پر مفید تبادلہ خیال ہوا۔ …

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کی ملکہ میکسیما سے وزارت خارجہ میں ہونیوالی ملاقات کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اقتصادی ترقی کے لئے خصوصی نمائندہ ملکہ میکسیما کی وزارت خارجہ آمد باعث افتخار ہے، جہاں ان سے خواتین کے لئے خصوصی مالی معاونت کے امور پر مفید تبادلہ خیال ہوا۔ ہالینڈ کی ملکہ سے پاکستان میں عوامی سطح پر خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لئے گراں قدر کردار ادا کرنے والی خواتین نے بھی ملاقات کی ہے۔