دبئی ۔ 28 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریز نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے حکام بھارتی حکومت سے مختلف سطحوں پر رابطے میں ہیں، امید ہے بھارتی حکومت کی طرف سے انہیں مقبوضہ کشمیر تک رسائی دینے کے معاملے پر جلد پیش رفت ہوگی۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل کی ایسوسی ایٹ ترجمان …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایسوسی ایٹ ترجمان ایری کانیکو کی ذرائع ابلاغ کو بریفنگ

مزید خبریں
دبئی ۔ 28 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریز نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے حکام بھارتی حکومت سے مختلف سطحوں پر رابطے میں ہیں، امید ہے بھارتی حکومت کی طرف سے انہیں مقبوضہ کشمیر تک رسائی دینے کے معاملے پر جلد پیش رفت ہوگی۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل کی ایسوسی ایٹ ترجمان ایری کانیکو نے ذرائع ابلاغ کو بریفنگ کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ کیا اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشعل بیشلے کی ہیومینیٹیرین ٹیم کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت کےلئے کی گئی درخواست قبول کرنے پر بھارت کو مجبور کرنے کے لئے کوئی کوشش کی جارہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارے علم میں ہے کہ ہمارے ہیومن رائٹس کنٹیکٹس بھارتی حکومت کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطوں میں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان روابط کے نتیجہ میں ہمیں مقبوضہ کشمیر تک رسائی مل جائے گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں بھارتی حکام کے ساتھ مقبوضہ کشمیر تک رسائی پر بات چیت میں پیش رفت ہوگی۔








