اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بلو چستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت ، حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی

اقوام متحدہ۔29دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے پلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی ) کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ہفتے کو ایف سی کی چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 7 ایف سی …

اقوام متحدہ۔29دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے پلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی ) کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ہفتے کو ایف سی کی چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 7 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے اے پی پی کو ای میل کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے حملے کے متاثرہ افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بیان میں بتایا گیا کہ سیکرٹری جنرل سکریٹری نے یقین دہانی کرائی کہ اقوام متحدہ دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں حکومت پاکستان کے ساتھ ہے۔