عمان ۔ 30 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دہشت گردی کا تعلق دین اسلام سے جوڑنے والوں پر تنقید کی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹرش نے اردن میں عرب لیگ کے اٹھائیسویں سربراہی اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے بعض ملکوں کے سربراہ، دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔انھوں نے …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی دہشتگردی کا تعلق اسلام سے جوڑنے والوں پر تنقید

مزید خبریں
عمان ۔ 30 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دہشت گردی کا تعلق دین اسلام سے جوڑنے والوں پر تنقید کی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹرش نے اردن میں عرب لیگ کے اٹھائیسویں سربراہی اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے بعض ملکوں کے سربراہ، دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ بعض ترقی یافتہ ممالک ،پناہ گزینوں پر اپنی سرحدیں بند کر دیتے ہیں، پناہ گزینوں کے سلسلے میں معاہدوں کی پابندی کرنے کا مطالبہ کیا۔








