اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوئٹہ شٹل ٹرین پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اقوام متحدہ۔26مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کوئٹہ کے قریب چمن پھاٹک کے مقام پر مسافر شٹل ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیر کو ہونے والےاس دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کی جانب …

اقوام متحدہ۔26مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کوئٹہ کے قریب چمن پھاٹک کے مقام پر مسافر شٹل ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیر کو ہونے والےاس دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی اپنی ہر شکل اور صورت میں ناقابلِ قبول ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حملے کے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں