نیویارک ۔ 29 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ترکی میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں انھوں نے استنبول کے اتاترک انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر فائرنگ اور خود کش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ وہ …
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ترکی میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

مزید خبریں
نیویارک ۔ 29 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ترکی میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں انھوں نے استنبول کے اتاترک انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر فائرنگ اور خود کش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امید کا اظہار کیاکہ حملے میں ملوث عناصر جلد بے نقاب ہوںگے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔بان کی مون کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا بھر سے انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔








