اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا لیبیا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ ۔ 31 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے لیبیا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انٹونیو گوٹرش نے خبردار کیا ہے اگر لڑائیوں کو ختم کرانے کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے تو لیبیا خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا۔انہوں نے لیبیا کی لڑائیوں کے خاتمے کے لیے سیاسی راہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا …

اقوام متحدہ ۔ 31 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے لیبیا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انٹونیو گوٹرش نے خبردار کیا ہے اگر لڑائیوں کو ختم کرانے کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے تو لیبیا خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا۔انہوں نے لیبیا کی لڑائیوں کے خاتمے کے لیے سیاسی راہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کام کے لیے عالمی برادری کی حمایت کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹر جنرل نے لیبیا کی خانہ جنگی کے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ رہائشی علاقوں پر حملوں سے گریز کریں۔انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ لیبیا میں بعض بیرونی عناصر بھی سرگرم ہیں جو دوسرے ممالک کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں