اقوام متحدہ ۔6نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے تمام بڑے اداروں کے سربراہان نے غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کے ان اداروں کے سربراہان نے اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بہت ہو چکا، اب اس جنگ …
اقوام متحدہ کے کئی اداروں کے سربراہاں کا غزہ میں جنگ بندی مطالبہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔6نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے تمام بڑے اداروں کے سربراہان نے غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کے ان اداروں کے سربراہان نے اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بہت ہو چکا، اب اس جنگ کو بند ہونا چاہیے
۔ یونیسف ، ورلڈ فوڈ پروگرام اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزین سمیت 18 اداروں کے سربراہان نے جنگ کے آغاز کے بعد دونوں طرف ہونے والے خوفناک نقصانات کو بیان کیا ہے۔واضح رہے حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے غزہ میں جوابی حملوں میں اب تک مجموعی طور پر 9ہزار 770 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔








