اقوام کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم کو اولین اہمیت حاصل ہے، صدر مملکت ممنون حسین

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے تعلیمی اداروں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم کو اولین اہمیت حاصل ہے، تعلیمی اداروں کی ذمے داری ہے کہ نئے علوم و فنون کے خیرمقدم کے لیے ہمہ وقت …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے تعلیمی اداروں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم کو اولین اہمیت حاصل ہے، تعلیمی اداروں کی ذمے داری ہے کہ نئے علوم و فنون کے خیرمقدم کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، تحقیق پر بھرپور توجہ دیں، قوم کا ہر فرد خاص طور پر نوجوان ایسے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں جو خوش نما نعروں کی آڑ میں قوم کی منزل کھوٹی کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں ورچوئل یونیورسٹی کے 9 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوموں کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور انھیں تعلیم و تحقیق سے متعلق تمام ترسہولتیں باآسانی دستیاب ہوں۔

مزید خبریں