الجزائر اور تیونس نے ڈسکس اور کلب تھرو میں سونے کے تمغے جیت لیے

خرم شہزاد ریاض ۔19نومبر (اے پی پی):چھٹی اسلامی یکجہتی گیمز میں ایتھلیٹکس ایونٹس کے دوران الجزائر اور تیونس کی خواتین ایتھلیٹس نے ڈسکس اور کلب تھرو مقابلوں میں طلائی تمغے اپنے نام کر لئے۔الجزائر کی نافیصہ سعد نے ویمن پیرا ڈسکس تھرو (F56) میں 17.52 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ سعودی عرب کی ندہا الحمیدانی نے 17.23 میٹر کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا اور صرف 0.29 …

خرم شہزاد

ریاض ۔19نومبر (اے پی پی):چھٹی اسلامی یکجہتی گیمز میں ایتھلیٹکس ایونٹس کے دوران الجزائر اور تیونس کی خواتین ایتھلیٹس نے ڈسکس اور کلب تھرو مقابلوں میں طلائی تمغے اپنے نام کر لئے۔الجزائر کی نافیصہ سعد نے ویمن پیرا ڈسکس تھرو (F56) میں 17.52 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔

سعودی عرب کی ندہا الحمیدانی نے 17.23 میٹر کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا اور صرف 0.29 میٹر کے فرق سے طلائی تمغہ جیتنے سے محروم رہ گئیں۔ادھر تیونس کی مروۃ براہمی نے ویمن پیرا کلب تھرو (F32) میں 25.79 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ گولڈ جیتا۔ مراکش کی ومعیمہ اوبرایم نے 24.20 میٹر کے ساتھ سلور جبکہ ایران کی پراستو حبیبی نے 22.89 میٹر کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔\

مزید خبریں