الجیریاکی ٹیم افریقا کپ آف نیشنز کے ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل

رباط۔29دسمبر (اے پی پی):الجیریاکی ٹیم افریقا کپ آف نیشنز کے اپنےمسلسل دوسرے میچ میں فتح حاصل کر نے کے بعد پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔ الجیریا نے اپنے گروپ ای کے مسلسل دوسرے میچ میں برکینا فاسو کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دی۔ بی بی سی کے مطابق الجیریا کی افریقا کپ آف نیشنزکے گروپ ای میں مسلسل دوسری فتح ہے، الجیریا کے ریاض …

رباط۔29دسمبر (اے پی پی):الجیریاکی ٹیم افریقا کپ آف نیشنز کے اپنےمسلسل دوسرے میچ میں فتح حاصل کر نے کے بعد پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔ الجیریا نے اپنے گروپ ای کے مسلسل دوسرے میچ میں برکینا فاسو کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دی۔ بی بی سی کے مطابق الجیریا کی افریقا کپ آف نیشنزکے گروپ ای میں مسلسل دوسری فتح ہے، الجیریا کے ریاض کریم مہریز نے میچ کے 23 ویں منٹ پر گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مراکش کے دارالحکومت رباط کے مولائے حسن سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔میچ کا آغاز الجیریا کے لیے شاندار رہا، جب ریاض کریم مہریز نے 23ویں منٹ میں پنالٹی کک کے ذریعے اپنی ٹیم الجیریا کو برکینا فاسو کے خلاف 0-1 کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔یہ الجیریا کی اپنے گروپ ای میں مسلسل دوسری فتح ہے اور اس کامیابی کے ساتھ 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد الجیریا گروپ ای میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہونے کے ساتھ ٹاپ 16 رائونڈ میں بھی پہنچ گئی ہے۔الجیریا کی ٹیم گروپ ای میں اپنا تیسرا اور آخری میچ استوائی گنی کے خلاف 31 دسمبر کو کھیلے گی۔

مزید خبریں