آستانہ۔19اکتوبر (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 29 سالہ روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں آسٹریلین …
الماتے اوپن ٹینس مینز سنگلز ،سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف فائنل میں داخل
آستانہ۔19اکتوبر (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 29 سالہ روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں آسٹریلین حریف کوالیفائر ٹینس کھلاڑی جیمز ڈک ورتھ کو 1-2 سیٹس سے شکست دی اور فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن قازقستان کے شہر الماتے کے الماتے ارینا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں کھیلے گئے میچ میں روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریلین حریف کوالیفائر کھلاڑی کو 7-6(10-8)،3-6 اور 2-6سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
جہاں روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف کا مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ سے ہوگا ۔








