روس کے ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف ،قازقستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ببلک اور یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن قازقستان کے شہر الماتے کے الماتے ارینا میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور …
الماتے اوپن ٹینس مینز سنگلز ،ڈینیئل مدویدیف اور سٹیفانوس سیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
آستانہ۔24اکتوبر (اے پی پی):روس کے ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف ،قازقستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ببلک اور یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن قازقستان کے شہر الماتے کے الماتے ارینا میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
30 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں فرنس کے حریف کھلاڑی ٹیرینس اتمان کوسٹریٹ سیٹس سے شکست دی اور سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں 30 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف نے فرنس کے حریف کھلاڑی ٹیرینس اتمان کوسٹریٹ سیٹس 4-6اور 4-6سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں قازقستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ببلک نے سخت مقابلے کے بعد روس کے حریف کھلاڑی کیرن خچانوف کو 6-4، 6-7(5-7)اور 6-7(5-7) سے ہرا کر ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی۔ یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے بھی کوارٹر فائنل لائن عبور کر لی، انہوں نے آسٹریلین حریف کھلاڑی جیمز ڈک ورتھ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔







