فلپائن کے جنوبی صوبے اگوسان ڈیل سور میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے 15 سالہ طالب علم ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے 15 سالہ طالب علم ہلاک ہوگیا جبکہ 23 اور 13 سالہ دو زخمیوں کو ہنگامی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
فلپائن ، نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک طالبعلم ہلاک ، دو زخمی

مزید خبریں
منیلا۔24اکتوبر (اے پی پی):فلپائن کے جنوبی صوبے اگوسان ڈیل سور میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے 15 سالہ طالب علم ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے 15 سالہ طالب علم ہلاک ہوگیا جبکہ 23 اور 13 سالہ دو زخمیوں کو ہنگامی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب لوگ رات گئے منعقد ہونے والے ایک کنسرٹ میں شرکت کے بعد گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔








