حرین نے روس اور یوکرین کے درمیان 540 قیدیوں کے تبادلے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کامیاب ثالثی کو سراہتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی اور یوکرین بحران کے پُرامن حل کی جانب ایک مثبت انسانی اقدام قرار دیا ہے۔
بحرین کا روس۔ یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی کامیابی کا خیرمقدم

مزید خبریں
منامہ۔24اکتوبر (اے پی پی):بحرین نے روس اور یوکرین کے درمیان 540 قیدیوں کے تبادلے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کامیاب ثالثی کو سراہتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی اور یوکرین بحران کے پُرامن حل کی جانب ایک مثبت انسانی اقدام قرار دیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق بحرین کی وزارت خارجہ نے قیدیوں کے اس تبادلے کو ایک مثبت اور تعمیری انسانی اقدام قرار دیا، جو کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں معاونت اور یوکرین بحران کے پُرامن حل کے امکانات کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔
وزارت خارجہ نے بیان میں متحدہ عرب امارات کی سفارتی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی کوششوں کو سراہا، جن کے نتیجے میں یوکرین بحران شروع ہونے کے بعد سے ثالثی کی 27 کوششوں کے ذریعے 8,537 قیدیوں کو رہا کرایا جا چکا ہے۔وزارت خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بحرین، جنگ کے خاتمے، انسانی بحران کے اثرات کم کرنے اور علاقائی و عالمی سطح پر سلامتی، استحکام اور پائیدار امن کے فروغ کے لیے مکالمے اور پُرامن ذرائع پر مبنی تمام علاقائی اور بین الاقوامی اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔







