ڈیرہ غازی خان ، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چھٹہ میں جھوک اترا روڈ پر حافظ پٹرول پمپ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ کے درمیان تصادم سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

ڈیرہ غازی خان ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چھٹہ میں جھوک اترا روڈ پر حافظ پٹرول پمپ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ کے درمیان تصادم سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی جانب سےرکشہ کو پیچھے سے ٹکر مارنے کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم ڈیرہ غازی خان کو حادثے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ایمبولینس اور موٹر بائیک سروس کو فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا۔اس کے علاوہ متعلقہ پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی۔

ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو کلیم عمر 35 سال سر پر شدید اندرونی چوٹ لگنے اور ناک سے خون بہنے کے باعث جاں بحق ہو چکے تھے۔ لواحقین کے کہنے پر لاش کو ڈھورے والا، جھوک اترا، کوٹ چھٹہ میں ان کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔