سپین کی سٹار فٹبالر الیکسیا پوٹیلاس نے تیسری بار خواتین کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی۔ بی بی سی کے مطابق لندن سٹی لائنسیز اور سپین کی نمائندگی کرنے والی مڈفیلڈر نے ایوارڈ کی دوڑ میں سابق بارسلونا ساتھی ایوا پاجور اور مانچسٹر سٹی کی خدیجہ شا کو پیچھے چھوڑ دیا۔الیکسیا پوٹیلاس اس سے قبل 2021 اور 2022 میں بھی یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔ وہ …
الیکسیا پوٹیلاس نے تیسری بار ‘بیلن ڈی اور’ جیت لیا

مزید خبریں
لندن۔27اکتوبر (اے پی پی):سپین کی سٹار فٹبالر الیکسیا پوٹیلاس نے تیسری بار خواتین کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی۔ بی بی سی کے مطابق لندن سٹی لائنسیز اور سپین کی نمائندگی کرنے والی مڈفیلڈر نے ایوارڈ کی دوڑ میں سابق بارسلونا ساتھی ایوا پاجور اور مانچسٹر سٹی کی خدیجہ شا کو پیچھے چھوڑ دیا۔الیکسیا پوٹیلاس اس سے قبل 2021 اور 2022 میں بھی یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔ وہ تین بار بیلن ڈی اور جیتنے والی دوسری خاتون فٹبالر بن گئی ہیں۔
ان سے قبل بارسلونا کی آیتانا بونماتی نے 2023، 2024 اور 2025 میں مسلسل 3 مرتبہ یہ ایوارڈ جیتا تھا۔الیکسیا پوٹیلاس نے گزشتہ سیزن بارسلونا کی چیمپئنز لیگ میں کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے 11 میچوں میں 8 گول سکور کیے اور 7 گول کرنے میں معاونت فراہم کی، جس کی بدولت ہسپانوی کلب نے چوتھی مرتبہ یورپی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بارسلونا نے ان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت لیگا ایف، کوپا دے لا رینا اور ہسپانوی سپر کپ بھی جیتا اور دوسری مرتبہ ایک ہی سیزن میں 4 بڑے اعزازات اپنے نام کیے۔الیکسیا پوٹیلاس نے 2022 میں گھٹنے کی انجری کے باعث طویل مشکلات کا سامنا کیا، تاہم بھرپور محنت کے بعد وہ دوبارہ اپنی بہترین فارم میں واپس آئیں۔ انہوں نے 14 سال بارسلونا میں گزارنے کے بعد 2025-26 کے سیزن کے اختتام پر لندن سٹی لائنسیز میں شمولیت اختیار کی۔
اس کامیابی کے ساتھ وہ انگلش ویمنز سپر لیگ میں کھیلنے والی پہلی فعال کھلاڑی بن گئیں جنہوں نے خواتین کا بیلن ڈی اور جیتا۔پولینڈ کی ایوا پاجور اور جمیکا کی خدیجہ شا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ پاجور نے تمام مقابلوں میں 31 گول سکور کیے، جبکہ خدیجہ شا نے 32 میچوں میں 27 گول کرکے مانچسٹر سٹی کو ویمنز سپر لیگ اور ایف اے کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔بارسلونا کی وکی لوپیز کو مسلسل دوسرے سال بہترین نوجوان خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ کلب کے کوچ پیری رومیو بہترین خاتون کوچ اور گول کیپر کاتا کول بہترین گول کیپر قرار پائیں۔
بارسلونا کی خواتین کی ٹیم کو سال کی بہترین کلب ٹیم کا اعزاز بھی ملا۔تاہم خواتین کے بہترین سٹرائیکر کا ایوارڈ بارسلونا کے حصے میں نہیں آیا۔ میکسیکو کی چارلین کورال نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے الیکسیا پوٹیلاس نے دنیا بھر کے لڑکوں اور لڑکیوں کو پیغام دیا کہ وہ فٹبال کھیلنے کے اپنے خوابوں پر یقین رکھیں اور دوسروں کی حوصلہ شکنی سے متاثر ہوئے بغیر آگے بڑھتے رہیں۔







