الیکشن کمیشن اور قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے درمیان خواتین ووٹرز کی شرح کی مانیٹرنگ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن اور قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے درمیان خواتین ووٹرز کی شرح کی مانیٹرنگ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ہیں جس کے تحت خواتین ووٹروں کی کم شرح پراسی وقت مناسب کارروائی کی جاسکے گی۔ قومی کمیشن برائے حقوق نسواں کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے ملک کے 11مقامات کی نشاندہی کر دی ہے جہاں پر مبصرین …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن اور قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے درمیان خواتین ووٹرز کی شرح کی مانیٹرنگ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ہیں جس کے تحت خواتین ووٹروں کی کم شرح پراسی وقت مناسب کارروائی کی جاسکے گی۔ قومی کمیشن برائے حقوق نسواں کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے ملک کے 11مقامات کی نشاندہی کر دی ہے جہاں پر مبصرین صحافیوں اور مقامی انتظامیہ سمیت ماسٹر ٹرینرز کی تربیت منعقد کی جائے گی جو کسی بھی ایسی سرگرمی جو خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہوکی رپورٹ کریں گے جس کے بعد ایسے افراد کی ایک معقول تعداد تیار ہوجائے گی جو ایسی کسی خلاف ورزی پر کمیشن کو اطلاع فراہم کریں گے جبکہ قومی کمیشن فوری طورپر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لائے گا تاکہ خواتین کی الیکشن میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید خبریں