الیکشن کمیشن فیصل آباد چیمبر نے صدر، سینئر نائب صدر کے عہدوں کیلئے موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کو درست قراردیدیا

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے الیکشن کمیشن کے ارکان مزمل سلطان، چوہدری محمد نواز اور عاطف منیر شیخ نے صدر، سینئر نائب صدر اورنائب صدر کے عہدوں کیلئے موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد ان کو درست قرار دے دیا ہے

فیصل آباد۔ 25 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کمیشن کے ارکان مزمل سلطان، چوہدری محمد نواز اور عاطف منیر شیخ نے صدر، سینئر نائب صدر اورنائب صدر کے عہدوں کیلئے موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد ان کو درست قرار دے دیا ہے۔ عارف احسان ملک آف میسرز الغنی انٹر نیشنل امیدوار برائے صدر، میاں محمد سعید آف میسرز نیو پرائم الیکٹر ک کیبلز امیدوار برائے سینئر نائب صدر اور محمد یٰسین آف میسرزٹیکسٹائلز امیدوار برائے نائب صدر کو غیر سرکاری طور پر بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا ہے۔ قبل ازیں خواتین کی 2مخصوص نشستوں کیلئے موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کی بھی جانچ پڑتال کی گئی اور ان کو بھی درست قرار دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے ارکان کے مطابق چونکہ 2نشستوں کیلئے صرف 2کاغذات نامزدگی ہی موصول ہوئے تھے اس لئے ان کو بھی بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا ہے۔ ان ارکان میں کنول سعید آف میسرز آئیڈیل رائس انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور تہمینہ یاسمین آف میسرز تاہانی سٹوڈیو شامل ہیں۔ فیصل آباد چیمبر کے نئے عہدیداروں، ایگزیکٹو ز اور خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے منتخب ہونے والی ارکان کی کامیابی کا باضابطہ اور حتمی اعلان 30ستمبر کو فیصل آباد چیمبر کے سالانہ اجلاس عام میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں