اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے خواتین اور غیر مسلموں کی دو نشستوں پر امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار شاہدہ وحید خواتین کیلئے مخصوص نشستوں پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئی ہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام (پاکستان) کے امیدوار گرپال سنگھ غیر مسلموں کیلئے مخصوص نشست پر بلامقابلہ سینیٹر …
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے خواتین اور غیر مسلموں کی دو نشستوں پر امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے خواتین اور غیر مسلموں کی دو نشستوں پر امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جمعہ کو الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار شاہدہ وحید خواتین کیلئے مخصوص نشستوں پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئی ہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام (پاکستان) کے امیدوار گرپال سنگھ غیر مسلموں کیلئے مخصوص نشست پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔








