الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات والے 35 حلقوں کے لئے پانچ خصوصی صنفی شکایات ڈیسک قائم کردئیے

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات والے 35 حلقوں کے لئے پانچ خصوصی صنفی شکایات ڈیسک قائم کردئیے ہیں ۔اتوار کو الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) کے حکام کے مطابق ڈیسک چاروں صوبوں اور ایک ڈیسک ای سی پی اسلام آباد میں قائم کیا گیاہے جہاں ای سی پی کے حکام کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات والے 35 حلقوں کے لئے پانچ خصوصی صنفی شکایات ڈیسک قائم کردئیے ہیں ۔اتوار کو الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) کے حکام کے مطابق ڈیسک چاروں صوبوں اور ایک ڈیسک ای سی پی اسلام آباد میں قائم کیا گیاہے جہاں ای سی پی کے حکام کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے حالیہ ضمنی انتخابات کیلئے اپنے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کردیا ہے۔ کنٹرو ل روم انتخابی نتائج مکمل ہونے تک کام جاری رکھے گا۔ کنٹرول روم نے ادارے میں ایک علیحدہ شکایت سیل قائم کیا ہے جو ضمنی انتخابات کے حوالے سے شکایات وصول کرے گا۔انہوںنے کہاکہ انتخابی نتائج اور سہولیات فراہم کرنے کا ایک مرکز بھی قائم کیاگیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔