"الیکشن کمیشن نے انتخابی قانون 2017 میں نئی شق شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ارکانِ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اثاثہ جات کے گوشواروں میں کسی ابہام کی صورت میں متعلقہ رکن، فرد، محکمہ، تنظیم یا مالیاتی ادارے سے مزید وضاحت طلب کی جا سکے گی۔”
الیکشن کمیشن کا انتخابی قانون 2017 میں ایک نئی شق شامل کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے انتخابی قانون 2017 میں ایک نئی شق شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کے اثاثہ جات کے گوشواروں میں کوئی ابہام ہونے کی صورت میں ارکان،فرد،محکمہ تنظیم یا مالیاتی ادارے سے مزید وضاحت طلب کی جاسکے گی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق یہ نئی مجوزہ شق انتخابی قانون 2017 کی شق 137 میں ترمیم کرتے ہوئے شامل کی جائے گی۔اس نئی شق پر الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ فریقین سے اس پر اعتراضات اور تجاویز طلب کی ہے جو اس کی اشاعت کے 15 روز کے اندر اندر دی جاسکیں گی۔الیکشن کمیشن نے تجاویز اور اعتراضات جمع کروانے کے لئے 15 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔ان اعتراضات کی سماعت کرکے اس شق کو شامل کیاجائےگا








