الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے مطلوبہ نقشہ جات اور دستاویزات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے ملک میں نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے مطلوبہ نقشہ جات اور دیگر دستاویزات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ محکمہ شماریات نے الیکشن کمشن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نقشہ اور دستاویزات کی درستگی اور فراہمی کا عمل 10جنوری سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن میں …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے ملک میں نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے مطلوبہ نقشہ جات اور دیگر دستاویزات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ محکمہ شماریات نے الیکشن کمشن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نقشہ اور دستاویزات کی درستگی اور فراہمی کا عمل 10جنوری سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن میں پیر کو سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد کی زیر صدارت حلقہ بندیوں اور فہرستوں کی نظر ثانی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ شماریات کے اعلیٰ حکام حبیب اللہ خان ، محمد سرور گوندل اور دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات اور محکمہ شماریات کی طرف سے مطلوبہ نقشہ جات اوردیگر دستاویزات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

Leave a Reply