اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر ووٹ رجسٹریشن مہم کے پانچویں مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کے 26 ، سندھ کے 16، خیبر پختونخوا کے 13 اور بلوچستان کے 8 اضلاع میں اس مہم کے تحت شناختی کارڈ کے حصول اور ووٹ کے اندراج کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے گی جبکہ اس دوران ان اضلاع …
الیکشن کمیشن کا ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر ووٹ رجسٹریشن مہم کے پانچویں مرحلے کا آغاز
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر ووٹ رجسٹریشن مہم کے پانچویں مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کے 26 ، سندھ کے 16، خیبر پختونخوا کے 13 اور بلوچستان کے 8 اضلاع میں اس مہم کے تحت شناختی کارڈ کے حصول اور ووٹ کے اندراج کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے گی جبکہ اس دوران ان اضلاع میں خصوصی موبائل رجسٹریشن وینز بھی اس سہولت کی فراہمی کےلئے کوشاں رہیں گی۔
پنجاب میں بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گجرانوالہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، ملتان، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن، رحیم یار خان، راجن پور، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، قصور، گجرات، جھنگ اور اسلام آباد ، سندھ میں حیدر آباد، کراچی سنٹرل، کراچی ایسٹ، کراچی سائوتھ، کراچی ویسٹ، کیماڑی، سانگھڑ، ملیر، شہید بے نظیر آباد، قمبر شہداد کوٹ، کورنگی کراچی، سکھر، تھرپارکر، میرپور خاص، گھوٹکی اور خیر پور شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا میں چارسدہ، ہنگو، کوہاٹ، لوئر دیر، مردان، نوشہرہ، پشاور، سوات ، شانگلہ، بٹ گرام، اپر دیر، خیبر، صوابی جبکہ بلوچستان میں چمن، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، شیرانی، جعفر آباد، ژوب، پشین اور لسبیلہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ہر سال 7 دسمبر کو پاکستان میں ووٹرز کا قومی دن منایا جاتا ہے۔









